جسمانی طورخاص لوگوں کو ہمدردی نہیں چاہیے: دھنکھڑ | معاشرے کے ان افراد کو بااختیار بنانا لازمی

یواین آئی

نئی دہلی// نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے ہفتہ کو کہا کہ معذور افراد کو ہمدردی کی چیز نہیں بلکہ انہیں ان کے علم، قابلیت، جھکاؤ اورمہارت کے لئے پہچان کا مستحق سمجھنا چاہیے۔ دھنکھڑ نے کہا، ’’ایک ایسا ماحولیاتی نظام بنانے کی ضرورت ہے جس کے تحت ہم اپنے معذور افراد کو بااختیار بناسکیں۔ جن کے پاس بے پناہ صلاحیتیں ہیں۔گروگرام میں معذوری پر 10ویں قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے ان سماجی تصورات میں تبدیلی کا ذکر کیا اور کہا کہ جو لوگ ظاہری طور پر جسمانی طور پر قابل دکھائی دیتے ہیں ان میں کسی نہ کسی طرح کی معذوری ہوسکتی ہے۔انہوں نے سرکردہ کارپوریٹ اداروں پر زور دیا کہ وہ معاشرے کے ان طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے اپنے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) فنڈز میں حصہ ڈالیں۔