جسمانی اور جذباتی طاقت کا مشاہدہ | سونمرگ میں بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز کا ٹور اختتام پذیر

عظمیٰ نیوز سروس

کپوارہ//بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز جموں و کشمیر کاٹور سونمرگ گاندربل میں واقع انٹرنیشنل ہوسٹل میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز جموں و کشمیر کی ایڈمنسٹریٹرگلشن آرا نے تمام شرکاء کیلئے ہموار اور دلچسپ سرگرمیوں کو یقینی بناتے ہوئے پروگراموں کی تندہی سے نگرانی کی۔ کیمپ کا مقصد ثقافتی تبادلے، قومی یکجہتی، خود اعتمادی، مہارت کی نشوونما اور کیڈٹس کی مجموعی ذہنی، جسمانی اور جذباتی طاقت کا مشاہدہ کرنا ہے۔ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس افسر ظہور احمد وانی نے شرکاء سے مسلسل رابطہ رکھا اور پورے ایونٹ میں حوصلہ افزائی اور تعاون فراہم کیا۔