جذام چھوت والی بیماری نہیں:ناظم صحت

سرینگر//ڈائریکٹوریٹ آ ف ہیلتھ سروسز کشمیر نے کل لپرسی ہسپتال بہرار لال بازار میں 2019-20ء کے تحت سپرش لپرسی جانکاری مہم کا اہتمام کیا۔اس موقعہ پر ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر کُنیزس ڈولما،جو کہ اس موقعہ پر مہمانِ خصوصی کے طور موجود تھیں،نے کہا کہ سرکار کوڑھ کی بیماری اور اس کے اثرات کے مکمل خاتمے کی وعدہ بند ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار ہرسال کوڑھ کی بیماری کی روک تھام کے لئے پندرہ دنوں کے پروگرام کا اہتمام کرتی ہے تاکہ جس میںپہلے ہی اس کے اثرات کا پتہ چل سکے اور اس کے فوری علاج کے لئے اقدامات کئے جاسکیں۔ڈاکٹر ڈولما نے کہا کہ سرکار عوام کو پیغام دینا چاہتی ہے کہ کوڑھ کے بیماروں کے ساتھ ہمدردی کے ساتھ پیش آنا چاہیے اوریہ چھوت والی بیماری نہیں ہے۔اس دوران چیف میڈیکل آفیسر سرینگر ڈاکٹر طلعت جبین نے کورھ کی بیماری کا دن اورپروگراموں کے انعقاد کی اہمیت کو اجاگر کیا۔