نوشہرہ //فوج کی جانب سے راجوری ضلع کے گور نمنٹ مڈل سکول بسالی میں’ جدید دنیا میں سائنس کی اہمیت‘پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے سائنس جدت، عالمی مسابقت اور انسانی ترقی کی کلید ہے جو قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ نوجوان ذہنوں میں سائنسی علم کے حصول میں دلچسپی پیدا کرنا نئی ٹیکنالوجی کی ترقی، عملی مسائل کے حل اور ذاتی اور اجتماعی طور پر ترقی کا باعث بنتا ہے۔انہوں نے کہاکہ قوم کی پائیدار اور جامع ترقی کیلئے سائنسی مزاج اور اختراعی ذہنیت کو فروغ دینے کیلئے نوجوان ذہنوں کو آزاد کرنا اہم ہے ۔ لیکچر کے اختتام پر طلباء کو قومی پرچم پیش کیا گیا تاکہ ان میں قوم پرستی کا جذبہ پیدا کیا جا سکے۔مقررین نے کہاکہ اس لیکچر کا مقصد سائنسی سوچ اور اختراعی ذہنیت کی حوصلہ افزائی کرنا تھا ۔
جدید دنیا میں سائنس کی اہمیت پر بیداری پروگرام
