جدوجہد کے ساتھ عوام کی وابستگی قابل سراہنا:ظفراکبر

 سرینگر// سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے کرالہ پورہ اورڈونی وارہ علاقوں میں مختلف تعزیتی میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پُر آشوب حالات کے باوجود رواں جدوجہد کے ساتھ عوام کی گہری وابستگی سراہنا کے قابل ہے۔موصولہ بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ  مزاحمتی تحریک کے دوران نوجوانوں کی قربانیاں اس بات کی گواہی دے رہی ہیں کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیری عوام کو ان کی مبنی برحق جدوجہد سے دستبردار نہیں کرسکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ حصول مقصد تک جدوجہد جاری رہے گی۔اس دوران ظفر اکبر کی ہدایت پر سالویشن مومنٹ کے مختلف وفود نے شمالی و وسطٰی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تعزیتی میٹنگوں سے خطاب کیا۔ظفر اکبر نے سینئر مزاحمتی کارکن عبدل مجید ڈار حال مظفر آباد کی والدہ محترمہ،  نثار مشتاق کے والد نسبتی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور ان دونوں کی جنت نشینی کے لئے خصوصی دعاکی ہے۔، ظفر اکبر کی ہدایت پر دو وفود نے بلترتیب  مرحومہ کے گھر راووسہ بڈگام جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ ایک اور  اعلٰی سطحی وفد جس میںمنظور احمد اور  ارشاد آمین شامل تھے نے نثار مشتاق کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے اعلی درجات کے لئے بھی دعا کی۔دریں اثناء ظفر اکبر بٹ نے پارٹی کے سینئر لیڈران غازی جاوید، مشتاق احمد اور شکیل احمد کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی پرزور مذمت کی ہے۔پارٹی ترجمان نے مزاحمتی قائدین اور عام شہریوں کی رہائش گاہوں پر پولیس چھاپہ کی مذمت کی ہے اور کہا ان ہتھکنڈوں سے ہم مرعوب نہیں ہونگے۔