عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//سپریم کورٹ کیچیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے جمعہ کو کہا کہ ایک جج کے طور پر، وہ قانون اور آئین کے’خادم‘ہیں اور انہیں اس پوزیشن پر عمل کرنا ہوگا جو طے کیا گیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق جیسے ہی چیف جسٹس کی سربراہی والی بنچ دن کی کارروائی کیلئے جمع ہوئی، ایڈوکیٹ میتھیوز جے نیڈم پارا نے عدالت کے سامنے ایک معاملے کا ذکر کیا۔موصوف وکیل نے بنچ کو بتایا، جس میں جسٹس جے بی پاردی والا اور منوج مشرا بھی شامل ہیں، کالجیم نظام میں اصلاحات کی ضرورت کیساتھ ساتھ سینئر وکیل کے عہدہ کو ختم کرنے کے بارے میں بتایا۔