ججر کوٹلی میں بس اور ٹرک کی ٹکر،16 زخمی

جموں//سرینگر جموں شاہراہ پر ججر کوٹلی کے مقام پربس اور ٹرک کے درمیان ٹکر ہونے سے 16افراد زخمی ہوئے، جن میں 2کی حالت  نازک بنی ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اُس وقت رونما ہوا جب ایک مسافر بس نے کاغذات سے بھری گاڑی کوٹکر ماری جس کے نتیجے میں بس میں سوار 16افراد زخمی ہوئے۔ حادثہ کی شکار ہوئی بس اُدھم پور سے جموں کی جانب جارہی تھی تاہم ججر کوٹلی کے مقام پر بس کا ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول کھوبیٹھا اور دوسری گاڑی سے جا ٹکرایا۔حادثے کے دوران 16افراد زخمی ہوئے جن میں 6خواتین بھی شامل ہیں۔