جتیندر سنگھ کے ہاتھوں دوسرے ’ہائی وے ہٹ ولیج ‘کا افتتاح

جموں //مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ضلع ادہم پور میں دوسرے ’ہائی وے ہٹ ولیج ‘کے کام کا افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے وزیر موصوف نے کہاکہ کٹھوعہ ادہم پور ،ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے کئی ایک پروجیکٹوں کو شروع کیا گیا ہے جبکہ مذکورہ ہائی وے ہٹ ولیج‘پارلیمانی حلقہ میں اپنی نوعیت کا دوسرا پروجیکٹ ہے ۔اس سے قبل ضلع کٹھوعہ میں پہلا ’ہائی وے ہٹ ولیج کا گزشتہ ماہ افتتاح کیا گیا تھا جس پر کام جاری ہے ۔ضلع ادہم پور کے گر نائی گائوں میں شروع کیا گیا  پروجیکٹ سے ضلع میں سیاحتی شعبہ کو مزید فروغ ملے گا ۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ ضلع ادہم پور میں شروع کیا گیا پروجیکٹ آئندہ ڈیرڈ برس میں مکمل کیا جائے گا جس میں سروس اسٹیشن ،آٹو موبائل سروس ،طبی سہولیات ،بیت الخلاء ودیگرا سہولیات فراہم کی جاینگی جس سے مقامی نوجوانوں کو روز گار بھی فراہم کیا جائے گا ۔موصوف نے کہاکہ پارلیمانی حلقہ میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران مختلف تعمیراتی پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں جن سے عوام کو سہولیات میسر ہو نگی ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا کے دور حکومتی دورکے دوران ضلع کٹھو عہ میں میڈیکل اینڈ انجینئرنگ کالج ،کٹھوعہ میں پاسپورٹ دفتر ،بسولی میں پل کی تعمیر ایم پی فنڈز سے 400سے زائد بیت الخلا ء کی تعمیر ،ادہم پور میں پاسپورٹ دفتر ،ریڈیو اسٹیشن کے علا وہ ضلع کشتواڑ اور ڈوڈ ہ میں کالجز و دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے پروجیکٹوں کو شروع کیا گیا ہے ۔