جتیندرر سنگھ نے کبھی بھی عوام کی پرواہ نہیں کی: وکرما دتیہ

ہیرا نگر//سینئر کانگریسی لیڈر و اودہمپور پارلیمانی حلقہ کے لوک سبھا امیدوار وکرما دتیہ نے لو گوں سے اپنے ووٹ کا استعمال ہوشیاری سے کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹر جتیندرسنگھ ایک بیرونی شخض ہے جس نے کبھی بھی حلقہ کے عوام کی پرواہ نہیں کی ہے۔انہوںنے انہیںاپنے حلقہ کے پانچ پنچایتوں اور سرپنچوں کے نام بتانے کا چلینج کیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار وکرما دتیہ نے ہیرا نگر میں متعدد عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اپنے کنبہ کی ریاست کے لوگوں کے ساتھ رشتوں کا اعادہ کیااورجذباتی ہو کر کہا کہ وہ اسی علاقہ میں پیدا ہوئے ہیں اور پرورش بھی یہاں ہی ہوئی ہے اور لوگوں کی خدمت کی ہے۔ انہوںنے عوام سے کانگریس اور بی جے پی کے درمیان موازنہ کرکے یہ طے کرنے کی اپیل کی کہ کس نے زیادہ کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے انکے دادا مہاراجہ ہری سنگھ کے ساتھ مل کر جنگ آزدی کے لئے جد و جہد کی اور یہ بات یقینی بنائی کہ ریاست جموں و کشمیر بھارتی یونین کا ایک حصہ بن جائے۔انہوں  نے کہا کہ اگر ا ن کا کنبہ اور کانگریسی لیڈران جیسے کہ پنڈت جواہر لعل نہرو نہیں ہوتے تو ریاست کبھی بھی بھارت کے ساتھ نہیں ہوتی ۔ڈاکٹر جتیندر در سنگھ کی کار کردگی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوںنے کہا بطور ایم پی ا ن کی کارکردگی نہ کے برابر رہی ہے۔بی جے پی کے کاموںکا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی نے ان کاموں کا افتتاح کیا جن کو کانگریس کے دور میں شروع کیا گیا تھا ۔ اُنکے ہمراہ پارٹی کے متعد د  عہدہ داروں میںٹھاکور بلبیر سنگھ ، سبھاش گپتا، پریم لعل ،گردھاری لعل اور ایڈوکیٹ راکیشن شرما بھی شامل تھے۔