یو این آئی
ٹوکیو//جاپان کے مشرقی صوبہ اشیکاوا میں اتوار کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔جاپان کے محکمہ موسمیات کے بیان میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6.08 بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 بتائی گئی ہے۔ایجنسی نے کہا کہ اس شدت کے باوجود اس سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔جاپانی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے اطلاع دی ہے کہ زلزلے کے بعد معلومات جمع کرنے اور اس پر کارروائی کرنے کے لیے جاپانی وزیراعظم کے دفتر کے تحت ایک خصوصی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ فی الحال زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔(یو این آئی)