جاپان میں برفباری سے بھاری تباہی، 10 ہلاک،300زخمی

ٹوکیو//جاپان میں کچھ دنوں سے ہورہی برف باری کے سبب مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے جبکہ 300 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
این ایچ اے براڈکاسٹر نے منگل کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق جاپان کے شمالی اور مغربی علاقوں میں برفباری کے سبب ٹریفک بری طرح متاثر ہوا ہے اور بھاری برفباری نے بھاری تباہی مچادی ہے۔