یو این آئی
ہانگ کانگ// جاپان کے ہونشو جزیرے کے جنوب مشرق میں منگل کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔یہ اطلاع جی ایف زیڈ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے دی ہے ۔ بین الاقوامی وقت کے مطابق 11:38:05 پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.0 تھی۔زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں 29.85 ڈگری شمالی عرض البلد اور 140.44 ڈگری مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔ادھر پاپوا نیو گنی کے کوکوپو شہر سے 132 کلومیٹر مشرق میں ریکٹر اسکیل پر 5.7 شدت کے زلزلہ کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے ۔یو ایس جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ منگل کے روز بین الاقوامی وقت کے مطابق 0156 بجے پاپوا نیو گنی کے کوکوپو سے 132 کلومیٹر مشرق میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ایجنسی کے بیان کے مطابق زلزلہ کا مرکز سطح زمین سے 96.4 کلومیٹر کی گہرائی میں ابتدائی طور پر 4.49 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 153.45 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔