جاوید مصطفی او رشام چودھری نے گولہ باری متاثرہ علاقوں کادورہ کیا

 مہلوکین کے لواحقین کی ڈھارس بندھائی،ہرممکنہ امدادکی یقین دہانی کرائی
جموں /ڈسزاسٹر منیجمنٹ ، امداد و باز آباد کاری اورپھولبانی کے وزیر جاوید مصطفی میر اور صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے وزیر شیام چودھری نے  کراس باڈر فائرنگ سے متاثرہ علاقوں جن میں آر ایس پورہ ، ستوالی ، سمکا و دیگر دیہات شامل ہیں کا دورہ کیا اور کراس فائرنگ میں ہلاک شد گاہ کے کنبوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کی۔وزراء نے ان کنبوں کو یقین دلایا کہ حکومت سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو ہرممکن امداد فراہم کرے گی۔بعد میں جاوید مصطفی میر نے چچی ماتا مندر کا دورہ کیا اور وہاں ضلع انتظامیہ کی طرف سے قائم کئے گئے مائیگرنٹ کیمپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈویژنل کمشنر جموں ہمنت کمار شرما، ضلع انتظامیہ جموں اور سانبہ کے اعلیٰ افسران وزراء کے ہمراہ تھے۔