سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے پیر کوکہا کہ جموں کشمیر انتظامیہ کا جامع مسجد سرینگرمیں نمازعید اداکرنے کی اجازت نہ دینے کافیصلہ،مرکز کے ان دعوئوں کی قلعی کھول کے رکھ دیتا ہے جن میں جموں کشمیرمیں حالات کے معمول پرآنے کادعویٰ کیا جارہا ہے۔محبوبہ نے ایک ٹوئٹ میں کہا،’’جامع مسجد میں ایک بار پھر نماز عید کی اجازت نہیں دی گئی ۔اس سے صاف ہوتا ہے کہ حکومت ہند کا جموں کشمیرمیں معمول کے حالات ہونے کا بیانیہ جھوٹااورمن گھڑت ہے۔لوگوں کو نہ صرف بنیادی حقوق ،بلکہ مذہبی آزادی سے محروم کرناان کی بے رحمی کوظاہر کرتا ہے۔