سرینگر// عالمی سطح پر کرونا وائرس کی وبائی شکل اختیار کرنے پر سرینگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ پر خصوصی دعاﺅں کا اہتمام کیا گیا۔نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد کے امام الحی مولانا سید احمد سید نقشبندی نے خصوصی دعائیں کی۔انہوں نے مساجدوں کے ایماءکے علاوہ انفرادی اور اجتماعی سطح پر اس وباﺅ کے پھیلاﺅ کو روک کیلئے دعائیں کرنے پر زور دیا۔امام حی نے ان مشکلات اوقات میں لوگوں کو توبہ استغفار کا اہتمام کرنے کی بھی اپیل کی۔ مولانا نے اس موقعہ پر میرواعظ عمر فاروق کی نظربندی ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا جبکہ نصرة الاسلام کے بانی میرواعظ رسول شاہ کی111ویں برسی کے موقعے پر انکے حق میں دعا کی گئی۔