جامع مسجد میںنماز عید | صبح 7 بجے ادا کرنے کی اجازت

بلال فرقانی
سرینگر//جامع مسجد میں شب قدر اور جمع الوداع کی نمازوں کی اجازت نہ دینے کے بعد حکام نے تاریخی جامع مسجدکی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ صبح 7 بجے عید الفطر کی نماز ادا کرنے کی اجازت ہے۔یہ امن و امان کے کسی بھی مسئلے کو “مؤثر طریقے سے” نمٹنے کیلئے کیا گیا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ نے سنیچر کو انجمن اوقاف جامع مسجدکے ساتھ عید الفطر کی نماز کے انعقاد کے سلسلے میں میٹنگ کی۔دیگر مسائل کو حل کرنے کے علاوہ، کمیٹی سے درخواست کی گئی کہ وہ عید کے دن صبح 7 بجے نماز کا وقت مقرر کرے تاکہ “امن و امان کے کسی بھی مسئلے کی صورت میں موثر طریقے سے نمٹا جا سکے اور عوامی تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔”ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایسے بے شمار شواہد ملے ہیں جن میں “شرپسندوں کے ذریعے امن و امان کے مسائل پیدا ہوئے جو حکام کو عوامی تحفظ اور سلامتی کے مفاد میں کام کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔” جامع مسجد کی انتظامیہ کمیٹی نے اپنی سطح پر فیصلہ لینے کے لیے سنیچر کی شام تک کا  وقت مانگا ۔