نیوز ڈیسک
سرینگر //شب قدر اور جمعتہ الوداع کی نماز کے لیے بند رہنے کے بعد جامع مسجد دوبارہ کھول دی گئی۔ حکام نے جمعہ کی سہ پہر تاریخی جامع مسجد سرینگر کو شب قدر اور جمعتہ الوداع کی نمازوں پر عارضی طور پر بند رکھنے کے بعد نماز کے لیے دوبارہ کھول دیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ تاریخی مسجد کو سہ پہر 5 بجے کے بعد معمول کی نماز کے لیے کھول دیا گیا جبکہ دکانیں سہ پہر 3 بجے سے کھلی ہوئی دیکھی گئیں۔انہوں نے کہا، “ہم لوگوں کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہیں لیکن جامعہ کے احاطے کے اندر خلل اور جھڑپوں اور جامعہ کے باہر تخریبی سرگرمیوں کی اطلاعات ملی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان پٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے امن و امان کے مسئلے سے بچنے کے لیے مسجد کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
جامع مسجد سہ پہر کوکھول دی گئی
