جامع مسجد سرینگر میں نمازیوں سے گیلانی کا فون کے ذریعے خطاب

سرینگر /حریت کانفرنس (گ) کے چیئر مین سید علی گیلانی نے جمعہ کو فون کے ذریعے جامع مسجد سرینگر میں ہزاروں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی جامع مسجد کی حالیہ توہین اُن کوششوں کا حصہ تھی جن کا مقصد کشمیر کی ”جد و جہد آزادی“ کو عالمی دہشت گردی سے جوڑنا ہے۔

گذشتہ جمعہ کو چند نقاب پوش افراد کے ہاتھوں آئی ایس کے جھنڈے لہرانے اور مسجد کے منبر پر چڑھ کر نعرے بازی کے بعد آج جامع مسجد میں ”یوم تقدس“ منایا گیا ۔

اس موقع پر سماج کے مختلف طبقات سے  وابستہ انجمنوں اور تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

یوم تقدس منانے کا فیصلہ ، میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی والی عوامی ایکشن کمیٹی نے لیا تھا۔