جامع مسجد دھنی سیداں اوڑی کے صدر وخطیب حاجی محمد امین خواجہ فوت

 سرینگر// مرکزی جامع مسجد دھنی سیداں اوڑی کے صدر و خطیب جامع حاجی محمد امین خواجہ مختصر علالت کے بعدجمعرات کو انتقال کرگئے جورورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی شمالی کشمیر کے چیئرمین خواجہ محمد شفیع کے والد محترم تھے۔ حاجی محمد امین خواجہ کے انتقال پر ریاستی اسمبلی کے سابق سپیکر مبارک گل، نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال،صوبائی صدر کشمیرنیشنل کانفرنس ناصر اسلم وانی، سابق ایم ایل اے بٹہ مالو عرفان احمد شاہ، نیشنل کانفرنس سنگرامہ حلقہ انتخاب کے سربراہ محمد یعقوب وانی، این سی بارہمولہ کے ایڈوکت شاہد علی شاہ، صدر اوقاف اسلامیہ خانپورہ بارہمولہ غلام احمد آخون، تبلیغی جماعت جموں وکشمیر کے امیر، امیر احمد خان المعروف پرویز صاحب، جانباز اکیڈیمی خانپورہ بارہمولہ کے صدر عبدالمجید آخون، دارالعلوم سبیل الرشاد بارہمولہ کے مہتمم غلام محمد قاسمی، دارالعلوم بونیار کے مہتمم مولانا الطاف حسین گیلانی، دارالعلوم لگامہ اوڑی کے مفتی شبیر احمد قاسمی نے گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم حاجی صاحب کے حق میں دعائے مغفرت کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ ساتھ تعزیت کااظہا رکیا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ مہتمم دارالعلوم سبیل الرشاد بارہمولہ مولانا غلام محمد قاسمی نے پڑھائی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ مرحوم کا چہارم ان کے آبائی گاﺅں واقع دھنی سیداں اوڑی میں اتوار 4مارچ2018کو انجام دیا جائیگا۔