جامعہ منارالہدیٰ شوپیان میں جلسہ دستاربندی

  شوپیان//جامعہ منارالہدیٰ مونشواڑہ شوپیان میں کچھ روز پہلے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے پر بچوں کی دستار بندی کا اہتمام کیا گیا۔ ادارے میں بدھ کو ان بچوں کی عزت افزائی کیلئے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مولانا پیر زادہ شکیل الرحمن اویسی کو اس ادارے کا سربراہ منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا شکیل الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام امن، محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارگی کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہئے۔ مولانا موصوف نے گزشتہ روز کرالہ چک شوپیان میں ایک کمسن لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے واقع کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔