جامعہ ضیاء العلوم ہائی سکول میں دعائیہ مجلس منعقد

حسین محتشم 
پونچھ// جامعہ ضیاء العلوم ہائی سکول پونچھ میں ایک دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں پرنسپل جامعہ وحید احمد بانڈے، اساتذہ کرام اور تمام طلباء نے ان مرحومین کے لئے دعاء مغفرت کی جو حالیہ دنوں دنیا فانی سے رخصت ہوگئے۔جن مرحومین کے مغفرت طلب کی گئی امیںن نامور عالمِ دین حضرت مولانا طارق جمیل کے فرزند عاصم جمیل،مرکزی جامعہ مسجد تالاب کھٹیکاں کے سابق امام حضرت مولانا صدر الحسن کے بھائی الحاج محمد اویس،چوہدری محمد اسماعیل (سوپور کشمیر)،ساجد شبیر ولد شبیر احمد بانڈے (اڑھائی) حال کنوئیاں ،والدہ مرحومہ محترمہ ڈاکٹر شہناز گنائی، مرحوم صادق حسین صفوی (محلہ ڈونگس پونچھ)، والد کبیر دین بانڈے (کنوئیاں)، مرحوم محمد سجاد ولد محمد شریف تانترکھنیتر، والدہ اعجاز احمد پرے، مختار خان راٹھور کے چھوٹے بیٹے (مندھار گونتریاں)،ماسٹر محمد دین قاضی (پلیرہ)،جامعہ کے قدیم معاون و مخلص سکندر خان استاد محلہ جموں کے حقیقی رشتہ دار خاتون اور فلسطینی شہداء شامل ہیں۔