جامعہ جموں میںسہ روزہ ’جشن ِ گلزار‘آج سے

جموں//جموں یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میںشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی اورڈیپارٹمنٹ آف سٹوڈنٹس ویلفیئر کے اشتراک سے تین روزہ جشنِ گلزارآج سے شروع ہورہاہے جس میں نامورفلم ڈائریکٹر ،نغمہ نگار ،سکرین رائٹر،پروڈیوسر ، شاعراورادیب گلزارؔاورناموراُردوشاعرخوشبیرسنگھ شادحصہ لے رہے ہیں۔جشن گلزارکی افتتاح تقریب میں ریاستی گورنرکے صلاحکار خورشیداحمدگنائی مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسرمنوج کماردھرپروگرام کی صدارت کریں گے۔یہ جانکاری دیتے ہوئے صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی اورڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسرشہاب عنایت ملک نے کہاکہ تین روزہ جشن گلزارکی افتتاحی تقریب 12مارچ کو3 بجے بعددوپہربرگیڈیئرزورآورسنگھ آڈیٹوریم میں منعقدہوگی ۔انہوں نے کہاکہ افتتاحی تقریب کے بعدمشاعرے کابھی اہتمام کیاگیاہے جس میں گلزاراورریاست کے دیگرشعراکرام اپناکلام پیش کریں گے۔پروفیسرشہاب عنایت ملک نے کہاکہ جشن کے افتتاحی روز ہی گلزارجموں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اورسول سوسائٹی ممبران سے خیالات کااظہارکریں گے۔ جشن گلزارمیں کلیدی خطبہ کینڈاسے تعلق رکھنے والے نامورمحقق اورشاعرڈاکٹرتقی عابدی پیش کریں گے۔ اس دوران ڈاکٹرتقی عابدی کی کتاب ’’تروینی آف گلزار‘‘کابھی اجراکیاجائے گا۔ بعدازاں شام ِ غزل میں ریاست کے گلوکارگلزارکی غزلوں کوموسیقی کاپیراہن عطاکریں گے۔13
مارچ کوجشن ِ گلزارکے دوسرے روز ایک عالمی سیمیناربعنوان ’’گلزارحیات اورکارنامے ‘‘منعقدکیاجارہاہے جس میں گلزارکی موجودگی میںپنجابی اوراُردوافسانہ نگار خالدحسین،ڈاکٹرآصف ملک ،ڈاکٹرفرحت شمیم اورڈاکٹرشہنازقادری ’گلزار‘کے کام اورزندگی پرمبنی مقالات پیش کریں گے۔ بعدازاں سوالات وجوابات کاسیشن بھی ہوگاجس میں شرکاگلزارسے اپنے سوالات پوچھیں گے۔جشنِ گلزارکے دوران ریاست کے اُبھرتے ادباکی کتب کااجرابھی کیاجائے گااور14 مارچ کوجشن گلزاراختتامی تقریب کے ساتھ پایہ تکمیل کوپہنچے گا۔واضح رہے کہ گلزارفلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ اُردوشاعری اورادب میں شہرت رکھتے ہیں۔گلزارکااصلی نام سمپورن سنگھ کالراہے اوروہ 18 اگست 1934کودیناپنجاب (جواب پاکستان میں ہے) میں پیداہوئے ۔گلزارنے سکول کے دنوں میں ہی ٹیگورکوپڑھااوراس کے ترجمہ کوسمجھا۔گلزارکی زندگی نے مختلف موڑلیے اورتقسیم ہندکی وجہ سے وہ ممبئی آپہنچے اوریہاں گلزارکے نام سے مقبولیت حاصل کی۔موصوف کے والدکانام مکھن سنگھ کالرااوروالدہ کانا م سجن کورتھا۔گلزارنے اپنی محنت ،لگن اورجذبے سے ہندوستانی فلم اڈسٹری میںفلم ڈائریکٹراورسکرین رائٹرکے طورپرنام کمایا۔انہوں نے شاعری میں نئی صنف تروینی کوایجادکیا۔اُردواورفلم انڈسٹری میں نمایاں خدمات کیلئے گلزارمتعدداعزازات بشمول پدم بھوشن ایوارڈ2004 ،داداصاحب پھالکے 2013 ،بہترین گانے کیلئے اکیڈمی ایوارڈ2008 وغیرہ حاصل کیے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ گلزارکادورہ جموں یونیورسٹی نئی نسل فائدہ مندثابت ہوگا۔