اودہمپور// اودہمپور میں لوگوں میں ثقافتی کاروائیاں بحال کرنے اور نئی پیڑھی میں ختم ہورہی ادبی دلچسپی کو محفوظ رکھنے کے مقصد سے بیساکھی تہوار کے موقعہ پر گویند پور نگر میں ایک بین ضلعی اجلاس کا اہتمام کیا گیا ۔ایک بیان کے مطابق پروگرام کی صدارت بی جے پی کے چنہنی ،اودہمپور کے پربھاری اور سماجی کارکن سبھاش چندر شرما نے کی۔اجلاس کی پہلی نشست میں نامور ادبی و ثقافتی گروپوں کی جانکاری کا جائزہ لیا گیا ۔ ایک دانشور کسم شرما نے حالیہ ادبی اور ثقافتی منظر نامہ و دیگر مراحل کی حالیہ جانکاری دی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کا مقصد زبانوں کو تحٖفظ فراہم کرنا ااورنوجوانوں کو اخلاقی اقدار کی جانب مبذول کرنا ہے۔جموں سے خصوصی مدعو رام پال ڈوگرہ نے ثقافتی مواد اور جانکاری کی ادلہ بدلی کی۔مطالعہ کرنے کے عادات میں اضافہ کرنے کے مقصد سے بعض ادبی کتابوں کی ادلہ بدلی کی گئی۔رام پال ڈوگرہ نے مادری زبان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ایک نظم سنائی ۔ مہمانوں میں ریفرشمنٹ بھی تقسیم کی گئی ،اجلاس کا اختتام شکریہ کا ووٹ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا۔
ثقافتی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے اودہمپور میں اجلاس
