ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنے گی

نامور بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق کردی ہے۔بڑی اسکرین پرثانیہ مرزا کون بنے گی؟دیپیکا پڈوکون،عالیہ بھٹ سمیت کئی اداکاراو?ں کے نام زیر غور ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے تصدیق کی کہ ان کے اور فلم پروڈیوسر رونی اسکرووالا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے اورثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کے حوالے سے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا خواب تھا کہ وہ اپنی زندگی کو پردے پر دیکھیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ حال ہی میں ان کے اور فلم پروڈیوسر کے درمیان معاہدہ ہوا ہے اور فلم کی تیاریاں ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں تاہم فلم کی ریلیز کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔رپورٹ کے مطابق فلم ثانیہ مرزا کی پروفیشنل زندگی پر مبنی ہوگی تاہم فلم میں ان کی ذاتی زندگی اورشادی اور اس کے بعد کی زندگی کو دکھایا جائے گا۔یاد رہے کہ 2016 میں ثانیہ مرزا کی زندگی پر ایک کتاب بھی شائع ہوچکی ہے، جس کا نام ' ایس اگینسٹ ا?ڈز رکھا گیا تھا۔ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں 12 اپریل کو شادی کی تھی جس کے بعد دونوں دبئی منتقل ہوگئے تھے اورشادی کے 8 سال بعد گزشتہ برس 30 اکتوبر کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی اسپورٹس شخصیات کی زندگی پر کئی فلمیں بنائی جاچکی ہیں، ’’میری کوم‘‘، ’’دنگل‘‘، ’’گولڈ‘‘ ، ’’بھاگ ملکھا بھاگ‘‘ اور ’’ایم ایس دھونی‘‘ فلموں میں اسپورٹس اسٹارز کی زندگی کا احاطہ کیا گیا تھا۔