انڈین ویلز// ہندستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کی جوڑی دار جمہوریہ چیک کی باربورا اسٹراکووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کی جولیا جیارجس اور لاٹویا کی جیلینا اوسٹاپیکو کو شکست دے کر انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔چوتھی سیڈ ثانیہ اسٹراکووا کی جوڑی نے جیارجس اور اوسٹاپیکو کی جوڑی کو ایک گھنٹے 15 منٹ تک چلے مقابلے میں 6۔3، 6۔4 سے شکست دے کر اگلے دور میں داخل ہوئی جہاں اب ان کا مقابلہ اٹلی کی سارا ایرانی اور پولینڈ کی ایلیزا روسولکا سے ہوگا۔مرد زمرے میں ہندوستان کے روہن بوپنا ان کے جوڑی دار اروگوے کے پابلو کیوواس کا مقابلہ سربیا کے نوواک جوکووچ اور وکٹر ٹروئکي کی جوڑی سے ہوگا۔(یواین آئی)