تین قومی کمپنیوں کے نمائندوں کی وادی کے پلمبروں اور الیکٹریشنوں سے ملاقات

 
 سرینگر //تین قومی کمپنیوں نے سنیچر کے روز وادی سے تعلق رکھنے والے کئی الیکٹریشنوں اور پلمبروں کے ساتھ ہوٹل سولر ریذیڈنسی راجباغ میں بات چیت کی۔ ان تین کمپنیوں میں یونیٹیک وائرز اینڈ کیبلز، سٹاریکس الیکٹرکل ایسا سریز اور اوم سن ریلائبل انرجی ایفشنسی شامل ہیں نے کئی اشیاء جن میں لیمپ ہولڈرز، ٹیلیفون جیکز، تاریں، کیبل، فین، گیزر اور روم ہیٹرز کے علاوہ کئی دیگر اشیاء شامل ہیں۔ اس موقعے پر ایم ٹی آئی آڈیو گروپ کے سوپر سٹاکسٹ برائے وادی کشمیر عمر شاہ نے کہا کہ ایسا پہلی دفعہ ہے کہ قومی کمپنیوں ،پلمبروں اور الیکٹرشنوں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس بات چیت میں شرکت کرنے والوں نے کہا کہ یہ ملن تمام الیکٹرشنوں اور پلمبروں کیلئے مددگار رہا ۔