نئی دہلی//کانگرس پارلیمانی پارٹی کی رہنما سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ تین طلاق کے معاملے میں ان کی پارٹی کا موقف پہلے سے ہی واضح ہے اور اس میں تبدیلی کی کوئی بات نہیں ہے ۔گاندھی نے پارلیمنٹ ہاوس کے احاطے میں تین طلاق سے متعلق بل میں مرکزی کابینہ کی طرف سے کل کئے گئے بعض ترامیم کے سلسلے میں نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں کہا'' اس معاملے پر ہماری پارٹی کا موقف واضح ہے ۔ میں اس سلسلے میں او ر کچھ نہیں کہوں گی۔'' کابینہ نے لوک سبھا سے پہلے ہی منظور اس بل میں جمعرات کو تین ترامیم کرتے ہوئے اس میں مجسٹریٹ کے ذریعہ ملزم شوہر کو ضمانت دینے اور مناسب شرائط پرمفاہمت کے التزامات کو شامل کیا ہے ۔ قانون اور انصاف کے وزیر روی شنکر پرسادنے کہا تھا کہ ترمیم کے تحت ایف آئی آر درج کرانے کا حق خود متاثرہ اہلیہ ، اس کے خونی رشتہ دار اور شادی کے بعد قائم ہونے والے رشتہ داروں کو دیا گیا ہے ۔ بل میں مفاہمت کے التزامات شامل کئے گئے ہیں جس کے تحت مجسٹریٹ کو اختیار دا گیا ہے کہ وہ متاثرہ کا موقف سننے کے بعد ملزم شوہر کو ضمانت دے سکتا ہے ۔یو این آئی
تین طلاق پر کانگریس کا واضح موقف:سونیا
