سرینگر/سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل علیحدگی پسندوں کے وفاق ،مشترکہ مزاحمتی قیادت نے اتوار کو گذشتہ تین روز کے دوران ہوئی ہلاکتوں کیخلاف کل یعنی سوموار کو مکمل ہڑتال کی اپیل کی ۔
''پچھلے تین روزکے دوران 17کشمیریوں کو قتل کیا گیا ہے''مزاحمتی قائدین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا۔
انہوں نے کہا کہ ان ہلاکتوں کیخلاف سوموار نومبر26کو کشمیر میں مکمل ہڑتال رہے گی۔
ہڑتال کی کال پہلے بجبہارہ میں6 اور اب شوپیان میں بھی6 جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے اور آج ہی ایک عام نوجوان کے فورسز کے ہاتھوں جاں بحق ہونے بعد دی گئی ہے۔