پہلگام/3 روزہ رؤف میموریل رافٹنگ چیمپئن شِپ آج سے پہلگام میں شروع ہوئی ۔ اس میں ریاست کے تینوں خطوں سے تعلق رکھنے والی12 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر نے ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر نثار احمد کی موجودگی میں اس چیمپین شِپ کو جھنڈی دکھا کر شروع کیا۔اس موقعہ پر ٹورسٹ گائیڈ رؤف احمد ڈار جو چند روز قبل ینر پہلگام میں سیاحوں کی جان بچاتے ہوئے جان بحق ہوئے تھے، کے والد غلام رسول ڈار بھی موجود تھے۔وائٹ واٹرافٹنگ ایسوسی ایشن نے محکمہ سیاحت کے اشتراک سے اس چیمپین شِپ کا انعقاد کیا تا کہ مرحوم ٹورسٹ گائیڈ کی خدمات کو یاد رکھا جائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنراننت ناگ نے کہا کہ پہلگام میں اہم سیاحتی مقام ہے جہاں تفریحی اور مہم جویانہ سیاحت کے کافی وسائل موجود ہیں۔اس موقعہ پر انہوں نے مرحوم ڈار کی خدمات کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔تقریب سے ناظم سیاحت کشمیر نے بھی خطاب کیا۔چیمپین شِپ میں جموں، کشمیر اور لداخ خطوں سے تعلق رکھنے والی12 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں خواتین کی 3 ٹیمیں بھی شامل ہیں۔تقریب میں محکمہ سیاحت کے کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔
تین روزہ رؤف میموریل سٹیٹ رافٹنگ چمپئن شِپ کا پہلگام میں آغاز
