مہور//دیول سلنیوٹ کے مقام پر بدھ کی صبح تیندوے نے 40 سالہ غلام نبی ولد عبدالغفار پراس کے گھر کے باہرحملہ کر دیا۔ مقامی لوگوںکی طرف سے شور مچانے کے بعد تیندوا بھاگ گیا لیکن زخمی اور خوفزدہ غلام نبی نیچے گر کر دریا میں ڈوب گیا۔ مقامی لوگوں نے دریا میں تلاش شروع کی لیکن آخری اطلاعات تک نعش برآمد نہیں ہوسکی۔