تیندئوں کا شبانہ حملہ: لارکی پورہ میں 15بھیڑیں ہلاک،6 زخمی

 ڈورو//لارکی پورہ ڈورو میں تیندئوں کے ایک حملے میں15بھیڑیں ہلاک اور6 زخمی ہوگئے ۔یہ واقعہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات کو مختار احمد کھانڈے ولد محمد احسن کھانڈے کے گھر میں پیش آیا ۔مذکورہ شہری کے مطابق یہ بھیڑیںاُس کے گھر کے صحن میں قائم ٹین شیڈ میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ اندھیرے کے سبب وہ گھر سے باہرنہیں آسکے تاہم سنیچر کی صبح اُنہوں نے15بھیڑیں مردہ اور6کو زخمی پایا۔اس دوران مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں ۔