یو این آئی
واشنگٹن//یو این آئی// روس سے کم قیمت پر ایندھن خریدنے پر ہندوستان کے خلاف مغربی ممالک کے احتجاج کے درمیان امریکہ نے کہا ہے کہ روس سے تیل کی خریداری کی ادائیگی پر ہندوستان پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔ تاہم اسے امید ہے کہ ہندوستان، روس کے بجائے امریکہ سے اپنی ایندھن کی ضروریات پوری کرے گا۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے امریکہ کو ہندوستان اور چین پر روس کے خلاف پابندیوں کی تعمیل کے لیے دباؤ ڈالے جانے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ کا پیغام ہے کہ ہر ملک کو اعلان کردہ پابندیوں پر عمل درآمدکرنی چاہیے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کے قومی سلامتی کے نائب مشیر دلیپ سنگھ نے گذشتہ ہفتے ہندوستان کے دورے کے دوران واضح کیا تھا کہ امریکہ یہ نہیں مانتا کہ ہندوستان کی روس سے ایندھن اور دیگر سامان کی درآمدات میں اضافہ کرنا اس کے مفاد میں ہے ۔انہوں نے کہا، جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ہمارے قومی سلامتی نائب مشیر دلیپ سنگھ ہندوستان کے حالیہ دورے پر تھے ۔ آپ جانتے ہیں، ابھی کچھ رپورٹنگ دی گئی ہے ، توانائی کی ادائیگیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ ہر ملک کا اپنا فیصلہ ہے ۔ ہم اس بارے میں بالکل واضح ہیں کہ تمام ممالک اپنے فیصلے خود کریں۔ ہم نے اپنا فیصلہ کر لیا ہے۔