سرینگر //جمعہ کو جموں و کشمیر میں 28دنوں کے بعد یومیہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 72041 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 56مسافروں سمیت 4354افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد4لاکھ 24ہزار 85ہوگئی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 5افراد کی جائی گئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4647ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 4354افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں صوبے میں 1440جبکہ کشمیر میں 2914افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 2914افراد میں 8بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 2906افرد مقامی سطح پر رابطے میں کمی آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے افراد میں سرینگر میں سب سے زیادہ 916، بارہمولہ میں 290، بڈگام میں 229، پلوامہ میں 90، کپوارہ میں618، اننت ناگ میں 329، بانڈی پورہ میں 109، گاندربل میں 42، کولگام میں262 جبکہ شوپیان میں 29افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 70ہزار 345ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مزید 2افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں ایک بارہمولہ اور ایک پلوامہ سے تعلق رکھتا ہے۔ وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2379ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں بھی متاثرین کی تعداد میں کمی آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں صوبے میں 1140افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں 48بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 1392افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجیہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والوں میں ضلع جموں میں763، ادھمپور میں 111، راجوری میں 43، ڈودہ میں 103، کٹھوعہ میں68، سانبہ میں 104،کشتواڑ میں 30، پونچھ میں 91، رام بن میں 106 جبکہ ریاسی میں 21افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاچرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 53ہزار 740ہوگئی ہے۔جموں صوبے میں بھی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ جموں صوبے میں جمعہ کو مزید 3افراد کی جان گئی ہے۔ مرنے والوں میں ایک ضلع جموں جبکہ 2افراد کی جان پونچھ ضلع میں گئی ہے۔ جموں صوبے میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد2268ہوگئی ہے۔
تیسری لہر میں کمی کے آثار،5اموات،4354مثبت
