تیز ہوا سے سکول کی چھٹ اڑ گئی

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن میں گزشتہ دنوں آئی آندھی اور تیز ہوا کی وجہ سے گور نمنٹ مڈل سکول کلیاں نڑول کی عمارت کی چھت کافی حد تک متاثر ہو گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقہ میں چلی تیز ہوا کی وجہ سے عمارت کی چھت کا ایک حصہ منہدم ہی ہو گیا ہے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ غیر معیاری تعمیرات کی وجہ سے مذکورہ چھٹ ہی اڑ گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ واقعہ سکول اوقات میں پیش نہیں آیا ہے اور اگر چہ سکول اوقات میں ہی اس طرح کا واقعہ رونما ہوتا تو نقصان متوقعہ تھا ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کی سہولیات کیلئے جلداز جلد عمارت کی مرمت کروائی جائے ۔