تیز رفتار الٹو کار نے 4سکولی بچوں کو ٹکر مار دی | زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں علاج کیلئے بھرتی کروایا گیا

جاوید اقبال

مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کے بھاٹہ دھوڑیاں علاقہ میں ایک تیز رفتار الٹو کار نے چار اسکولی بچوں کو ٹکر مار کر زخمی کر دیاجن کو فوری طور لوگوں نے پرائمری ہیلتھ سینٹر بھاٹہ دھوڑیاں منتقل کیاجہاں پر ڈاکٹروں نے بنیادی علاج و معالجہ کرنے کے بعد انکی چھوٹی کر دی۔تفصیلات کے مطابق جموں پونچھ ہائی وے پر بھاٹہ دھوڑیاں کے مقام پر تیز رفتار آلٹو کار نے ٹکر مار کر چار بچوں کو اُسوقت زخمی کر دیا جب بچے سکول سے چھوٹی ہونے کے بعد واپس گھر جا رہے تھے۔لوگوں الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ علاقہ میں بچوں کو جب بھی چھٹی ہوتی ہے تو ڈرائیور طبقہ اور کچھ نوجوان مبینہ طورپر غیر ذمہ داری کیساتھ گاڑیاں چلاتے ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ نوعیت کے حادثات رونما ہوتے ہیں ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ بالخصوص جموں وکشمیر پولیس سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی غیر ذمہ داری سے کی جانے والی ڈرائیورنگ کو روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں ۔اس سلسلہ میں پولیس نے ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرسائی پولیس تھانے میں مقدمہ درج کر کے گاڑی کو اپنی طویل میں لے کر مزید انکوائری شروع کر دی ہے۔