جموں//جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (جے پی ڈی سی ایل) کے چیئرمین جگ موہن شرما نے جموں ، کٹھوعہ ، راجوری کے آپریشن و منٹیننس سرکلوں کے سپرنٹنڈنگ انجینئروں اور متعلقہ الیکٹرک و سب ٹرانسمیشن ڈویژنوں کے ایگزیکٹو انجینئروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں جموں ڈویژن میں بجلی کی فراہمی کے حالات کا جائزہ لیاتاکہ تازہ ترین بجلی منظر نامہ کا جائزہ لینے کے علاوہ ناقص فیڈروںکا جائزہ لیاجائے جو اکثر ٹرپ ہوتے ہیں یہ میٹنگ مستقبل قریب میں آنے والی پاک نوراترا اور دیگر تہواروں سے پہلے منعقد کی گئی تھی۔اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام افسران کو ہدایات دی گئیں کہ وہ جموں صوبے کے عوام کو عام طور پر اس مدت کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں اور متعلقہ عملے کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ وہ صوبہ جموں کے تمام بڑے مذہبی مقامات پر بجلی کی ہموار فراہمی کو یقینی بنائیں اور آنے والے نوراترا فیسٹیول کے دوران 'ماتا ویشنو دیوی مزار' پربجلی بلا خلل جاری رکھیں۔ متعلقہ افسران/عملے کو ہدایت کی گئی کہ وہ مشترکہ کوشش کے تحت تقسیم کے نیٹ ورکس میں کمزور مقامات کی نشاندہی کریں اور ان کی مرمت کریں اور خاص طور پر پہلے سے شناخت شدہ 'ٹربلسم فیڈرز' کے حوالے سے حتمی نتائج کو یقینی بنائیں جن کی بار بار ٹرپنگ کی تاریخ ہے۔ بجلی کے غیر معمولی بریک ڈاو¿ن کی صورت میں افسران کو ہدایت کی گئی کہ کم سے کم وقت میں بجلی کی فراہمی بحال کی جائے۔