تھیون کنگن میں آگ، سکولی عمارت خاکستر

کنگن// کنگن کے ٹھیون میںبدھ کی شام اُس وقت سنسنی کا ماحول پیدا ہوگیا جب گورنمنٹ مڈل سکول گوجر پتی ٹھیون میں اچانک آگ نمودار ہوئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق سکول میں موجود ریکارڑ اور فرنیچر خاکستر ہوگیا ہے جبکہ سکولی عمارت کی دوسرے منزل کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کاروائی شروع کردی ۔اس دوران فائر سروسز کنگن نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا۔ اس سلسلے میں زونل ایجوکیشن آفیسر ہاری گنہ ون عبدالرحیم لون نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ   سکول میں آگ کی واردات سے ریکارڑ اور فرنیچر خاکستر ہوگیا ہے ۔ادھر چیف ایجوکیشن آفیسر گاندربل سونم صنم قریشی نے بتایا کہ انہوں نے زونل ایجوکیشن آفیسر ہاری گنہ ون کو ہدایت دی ہے کہ اس سلسلے میںجلد رپورٹ پیش کریں ۔