تھوک مہنگائی | فروری میں بڑھ کر 13.11فیصد

 نئی دہلی//یو این آئی// تھوک قیمت انڈیکس پر مبنی افراط زر جنوری کے مقابلے فروری میں بڑھ کر 13.11 فیصد ہو گیا۔ جنوری کے ابتدائی اعداد و شمار میں اس مہینے کی افراط زر 12.96 فیصد تھی۔گزشتہ سال فروری میں تھوک مہنگائی 4.83 فیصد تھی۔وزارت تجارت و صنعت کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس بار فروری میں معدنی تیل، بنیادی دھاتوں، کیمیکلز اور کیمیکل مصنوعات، خام تیل اور قدرتی گیس، کھانے پینے کی اشیاء اور نان فوڈ مصنوعات کی تھوک قیمتیں گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں زیادہ تھیں۔اقتصادی مشیر کے دفتر، صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے دفتر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری 2022 میں تھوک قیمت کا اشاریہ 2022 کے 142.9 پوائنٹ (عارضی) کے مقابلے میں 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 144.9 پوائنٹس (عارضی) رہا۔