تھنہ منڈی // وادی درہال ملکاں کے تھنہ منگ علاقے میں واقع ’لام والی مسجد‘ میں بڑے جوش و جذبہ کے ساتھ محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر سے علماء کرام اور عاشقان رسولؐ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب کی صدارت خطیب جامع مسجد درہال ملکاں، و صدر انجمن علماء اہلسنت صوبہ جموں حافظ و قاری محمد سعید نقشبندی نے کی۔تقریب کا آغاز حافظ شکیل احمد نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ اس کے بعد کئی نعت خوانوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے ۔اس دن کی مناسبت سے حافظ محمد سعید نقشبندی نے اپنے خطاب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ، صورت ، اخلاق، معجزات اور کردار پر مفصل روشنی ڈالی اور حضور کے حالات زندگی کو مسلمانوں کیلئے بہتریں نمونہ اور مشعل راہ قرار دیا گیا۔
تھنہ منگ میں محفل میلاد النبی کا انعقاد
