تھنہ منڈی کالج میں میگا سپورٹس میلے کا اہتمام

 تھنہ منڈی// گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی میں فزیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس یو ٹی جموں و کشمیر کی ہدایت پر ایک میگا سپورٹس میلے کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی نے کیا۔اس سپورٹ میلے میں تھنہ منڈی زون کے تقریباً 36 سکولوںکے 456 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 226 لڑکے اور 230 لڑکیاں تھیں۔ اس موقع پر کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میںاسناد تقسیم کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔پروگرام ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر راجوری سنیل سنگھ سمیال اور سلیم نوشاد رینہ انچارج زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر تھنہ منڈی کی موجودگی اور نگرانی میں منعقد کیا گیا۔آفیسران نے بتایا کہ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی طرف راغب کرنے کیلئے اس میلے کا اہتمام کیا گیا تھا اور اس طرح کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے فیزیکل ڈیپارٹمنٹ وعدہ بند ہے۔