تھنہ منڈی – ڈھوک سڑک پر تارکول بچھانے کا عمل شروع

تھنہ منڈی // سب ڈویژن تھنہ منڈی کے ہسپلوٹ تا ڈھوک رابطہ سڑک پر تارکول بچھانے کا عمل شروع کرنے کے بعد راہگیروں، ٹرانسپورٹروں اور عام لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ کے اس قدم کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے ان کی دیرینہ مانگ کو پورا کر دیا ہے۔ مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ کے افسران کا شکریہ اداکرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کو معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔یاد رہے کہ ہسپلوٹ تا ڈھوک رابطہ سڑک کی خستہ حالی اور کام میں سست روی پر چند روز قبل روز نامہ کشمیر عظمیٰ نے ایک خصوصی خبر شائع کی تھی جس کے بعد متعلقہ محکمہ نے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ سڑک پر فوری طور پر تارکول بچھانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ اسی طرح سے علاقے کے دوسری رابطہ سڑکوں کی جلد از جلد مرمت کی جائے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔