تھنہ منڈی//سب ڈویژن تھنہ منڈی میں جموں وکشمیر پولیس نے منشیات مخالف کارروائی جاری رکھتے ہوئے ہیروئن سمیت دو افرادکو گرفتار کر لیا ۔ پولیس سب انسپکٹر آکاش شرما کی قیادت میں پولیس پارٹی نے اس بدعت کے خلاف ایک منظم مہم کے تحت تھنہ منڈی میں ایک مصدقہ اطلاع کی بنا پرلگائے گئے ناکے کے دوران دو افراد کو تقریبا آٹھ گرام ہیروئن کے سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے پولیس پارٹی کودیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم مستعد پولیس اہلکاروں نے ان کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔دونوں افراد کی شناخت شناخت محمد شفیق ولد عبدالعزیز سکنہ بھنگائی اور عامر سمیال ولد محمد بشیرسکنہ ہسپلوٹ کے طور پر ہوئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں تھنہ منڈی پولیس سٹیشن میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 213/2021درج کرتے ہوئے مزید تحقیقاتی عمل شروع کر دیا ہے ۔