تھنہ منڈی //پنجاب اور بھارت کی دوسری ریاستوں کے ساتھ تعلق رکھنے والے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لئے تھنہ منڈی کے مضافات بھروٹ میں کسان مزدور یونین نے ٹریکٹرریلی جبکہ جموں کشمیر پیپلز مومنٹ کی جانب سے احتجاجی دھرنے کا انعقاد کیا گیا۔علاقے میں جاری شدید بارش اور برف باری کے باوجود بڑی تعداد میں لوگوں نے اس پروگرام میں شرکت کر کے کسانوں کے حق میں اور مرکزی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔ بھارت بند کال کی حمایت میں یہ ریلی پلانگڑھ سے شروع ھوئی اور بھروٹ میں اختتام پزیر ھوئی جسکی قیادت عرفان انجم چوھردی اور محمد بشارت نے کی۔ادھر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے نامور سماجی کارکن اور پیپلز مومنٹ کے چیرمین میر شاہد سلیم نے کہا بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی سرکار جہاں بھارت میں مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کو کچلنے کے نت نئے سیاہ قوانین متعارف کروا رہی ہے۔تو دوسری جانب انہوں نے بڑے سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کسان مخالف قوانین بنائے ہیں۔
تھنہ منڈی میں ٹریکٹر ریلی اور احتجاجی دھرنا
