تھنہ منڈی میں ٹریفک حکام کی کارروائی

تھنہ منڈی //اے آر ٹی او راجوری کی ہدایت پر ٹریفک حکام کی جانب سے راجوری تھنہ منڈی سڑک پر گاڑیوں کے چیکنگ کا عمل شروع کی گیا جس کے دوران ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنے پر 10ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ۔راجوری تھنہ منڈی سڑک پر باولی علا قہ میںاسسٹنٹ رینج ٹرانسپورٹ آفیسر انظار احمد رانا کی ہدایت پر موٹر ویکل انسپکٹر راجوری اسلم پرویز کی قیادت میں لگائے گئے ناکے کے دوران قوانین کیخلاف ورزی کرنے پر 5گاڑیوں کے چالان کاٹے گئے جبکہ اس دوران ایک بغیر نمبر کے گاڑی کو ضبط کرلیا گیا جبکہ اس دوران دس ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ۔ٹریفک حکام کے مطابق راجوری تھنہ منڈی سڑک پر مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے کی شکایت موصول ہو ئی ہیں جس کو دیکھتے ہوئے مذکورہ سڑک پر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ شاہدارہ شریف درگاہ پر جانے والے عقیدت مندوں اور مغل شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ٹریفک حکام نے ڈرائیوروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ بغیر ضروری لورزامات گاڑیاں نہ چلائی جائیں جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔