تھنہ منڈی میں نیشنل کانفرنس کااجلاس

راجوری/  تھنہ منڈی کے نیشنل کانفرنس عہدیدارن نے سابق جج مظفر اقبال خان کو اسمبلی حلقہ راجوری کا انچارج نامزدکرنے پر پارٹی سرپرست فاروق عبداللہ کا شکریہ ادا کیاہے۔ اس سلسلہ میں تھنہ منڈی کے منگوٹہ علاقے میں نیشنل کانفرنس میں  ورکروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں بلاک صدر نیشنل کانفرنس مشتاق احمد شال،سینئر لیڈر شمیم احمد مغل، ایڈوکیٹ ارشد سمیال،میونسپل کونسلر و ایڈوکیٹ نوید انجم شال، توصیف احمد مغل، راجہ اکرم خان، حاجی نور حسین، خادم حسین نجار، سید قاسم شاہ، خلیل احمد نجار، محمد شبیر چوہدری، نصیر احمد، محمد عثمان نجار، چوہدری مشتاق احمد کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔ اجلاس میں نیشنل کانفرنس کے عہدیداران نے نیشنل کانفرنس کی قیادت کا شکریہ ادا کیاکہ سابق جج مظفر اقبال خان کو لوک سبھا انتخابات کے لئے اسمبلی حلقہ راجوری کا انچارج بنا یا ہے۔ اس موقع پر سابق جج مظفر اقبال خان نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ عوام کو اس کا حق دیا جائے گا ۔