تھنہ منڈی//ماڈل بوئز ہائر سکنڈری اسکول تھنہ منڈی میں انٹر اسکول نعت وتقریری مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ۔ان مقابلوں میں تحصیل تھنہ منڈی کے متعدد سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلباء نے شرکت کی ۔دو نشستوں پر مشتمل پروگرام کاپہلا مرحلہ مرکزی جامع مسجد تھنہ منڈی کے امام و خطیب مفتی عبدالرحیم قاسمی کی صدرات میں منعقد ہوا جبکہ ان کے علا وہ کمانڈنگ آفیسر راشرایہ رائفل راجندر سنگھ مان،خورشید احمد بسمل، محمد بشیر شال، عبدلقیوم نائیک ودیگران بھی موجود تھے ۔ اسکول پرنسپل محمد صدیق گنائی نے تمام اراکین کا استقبال کر تے ہوئے پروگرام منعقد کرنے میں تعاون دینے والے اراکین کا شکریہ ادا کیا ۔نعتیہ مقابلے میں مسلم ایجوکیشنل ٹرسٹ بابا غلام شاہ ہائر اسکنڈری اسکول کی طالبہ صوبیا جبین نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ایات فاطمہ کیرا لائٹ پبلک ہائر اسکنڈری اسکول نے دوسری اور ہائی اسکول راجدھانی کے فلک رضا اور صمر مغل اور ہائی اسکول اعظمت کے معروف خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پروگرام کے دوسرے مرحلے میں تقریری مقابلوں میں طلباء نے ’سوشل میڈیا کے مضر اثرات ‘پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ان مقابلوں میں مسلم ایجوکیشنل ٹرسٹ با با غلام شاہ ہائر اسکنڈری اسکول کے ضیاالرحمان نے پہلی ،مسقان سمنانی سر سید ہائر اسکنڈری اسکول بہروٹ نے دوسری جبکہ گرلز ہائر اسکنڈری اسکول تھنہ منڈی کی سپرام تاج اور مظاہر احمد طالب علم ہائی اسکول منگوٹہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔خطہ پیر پنجال کے ماہر تعلیم خورشید احمد بسمل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سکو ل انتظامیہ کو پروگرام منعقدہ کرنے کیلئے مبارکباد پیش کی ۔اس پروگرام میں نظامت کت فرائض محمد الطاف ڈار نے ادا کئے جبکہ پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر شفیق احمد میر نے تمام اراکین کا پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے شکر یہ ادا کیا ۔
تھنہ منڈی میں نعتیہ پروگرام و مباحثے کا اہتمام
