تھنہ منڈی میں مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد

  تھنہ منڈی // مسلم ایجوکیشنل ٹرسٹ ہائر سیکنڈری سکول تھنہ منڈی کے زیر اہتمام ادارہ کے 46 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں مقابلہ مضمون نویسی سے شاندار آغاز کیاگیا۔ اس مقابلے میں دسویں اور بارہویں جماعت کے کئی طلباءنے حصہ لیا۔ قرہ اندازی کے ذریعے "نئی نسل پر کرونا وائرس کے اثرات" عنوان کا انتخاب کیا گیا۔ واضح رہے کہ ہر سال یکم نومبر کو مذکورہ ادارے کا یوم تاسیس بڑی شان و شوکت سے منایا جاتا ہے جس میں اضلاع راجوری پونچھ کی تمام دینی سیاسی اور سماجی شخصیات شریک ہوتی ہیں۔ اس موقع پر بچوں کی جانب سے تدریسی اور غیر تدریسی سرگرمیوں کا مظاہرہ کیا جاتا ہے جس میں مصوری ،مضمون نویسی، کھیل کود ، نظم اور نعت خوانی، تقریری مقابلہ اور کوئز کا بطور خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر ادارہ کے سرپرست خورشید بسمل نے کہا کہ کورونا وبا اور طویل لاک ڈاو¿ن کے باعث بچوں کی تعلیم بے حد متاثر ہوئی ہے۔ ان حالات میں مختلف پروگراموں میں نمائندگی کرنے والے طلباءلائق صد تحسین ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ثقافتی پروگرام بچوں کی نشو و نما میں کلیدی رول ادا کرتے ہیں لہٰذا اس نوعیت کے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔