تھنہ منڈی میں محاصرہ و تلاشی آپریشن شروع

راجوری //سیکورٹی فورسز کی جانب سے راجوری ضلع کے تھنہ منڈی سب ڈویژن میں بڑے پیمانے پر محاصرہ و تلاشی آپریشن شروع کر دیاگیا ہے جبکہ مقامی لوگوں نے فائرنگ ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے سب ڈویژن کے کھبلاں علاقہ میں ایک تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے جبکہ ایک وسیع علاقہ کا محاصرہ بھی کرلیاگیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب علاقہ میں ایک تلاشی مہم شروع کر دی گئی جبکہ رات کو فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کھبلاں و ملحقہ دیہات کا محاصرہ کرلیا گیا ہے جبکہ ایک بڑی تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے ۔سنیچر کو مزید فائرنگ نہیں ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ مقام پرملی ٹینٹوں کا ایک گروپ موجود ہے ۔ایس ایس پی راجوری سیما نبی قصاب نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے ایک تلاشی مہم چلائی جارہی ہے جبکہ کبھلاں علاقہ میں آپریشن مسلسل جاری ہے ۔