تھنہ منڈی میں صفائی مہم چلائی گئی

 
 
تھنہ منڈی //سوچھ بھارت مشن کے تحت میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی میں صفائی مہم کاسلسلہ جاری ہے ۔ ایگزیکٹو افسر میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کبیر احمد ملک کی سربراہی میں میونسپل حدود میں قائم سرکاری تعلیمی اداروں میں صفائی مہم چلائی گئی ۔ اس دوران ماڈل بوائز ہائراسکینڈری سکول تھنہ منڈی ، گرلز ہائراسکینڈری سکول تھنہ منڈی ، مڈل سکول تھنہ منڈی اور گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی میں صفائی مہم چلائی گئی ۔ اس موقعہ پر ڈگری کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شکیل احمد رینہ ،میونسپل کمیٹی کے خلاف ورزی افسر خلیل احمد سمیال ، سینٹری انسپکٹر حاجی بشیر احمد وغیرہ بھی موجود تھے ۔