تھنہ منڈی میں خواندگی کلب کا افتتاح

تھنہ منڈی // سب ڈویژن تھنہ منڈی میں آزادی کا امرت مہا اْتسو پروگرام کے تحت ایک بیداری پروگرام کے ایک حصے کے طور پر گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول میں تحصیل لیگل سروسز کمیٹی تھنہ منڈی نے قانونی خواندگی کلبوں کا افتتاح کیا۔ قانونی خواندگی کلب کا افتتاح چیئرمین تحصیل لیگل سروسز کمیٹی تھنہ منڈی چینا سمبریا نے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی راجوری کے چیئرمین اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شری مدن لال،سیکر یٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سریندر کمار تھاپا، بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ پرنسپل گرلز ہائر سیکنڈری سکول تھنہ منڈی، اسٹاف ممبران، طلباء اور دیگر رضاکار،محمد بشارت، شفیق احمد اور نور الامین، ایس ڈی اے او درہال این پی سنگھ، اے سی او سرفراز وانی, منجیت سنگھ اے ای اے، کرن کمار اے ای اے، سجاد احمد اے ای اے اور رامن گنڈوترا اے ای اے وغیرہ نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام میں شرکا ء کو مذکورہ لیگل لٹریسی کلب کے اغراض و مقاصد اور کام کے بارے میں بتایا گیا۔